کراچی: بوہرہ برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بوہرہ برادری آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
کراچی میں طاہری مسجد میں بوہرہ برادری کا نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، نماز عید میں ملک وقوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد دی گئی۔
ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید اداکی گئی۔
نماز کے دیگر اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے۔
نماز عید کے بعد بوہرہ برادری نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔
نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بوہرہ برادری
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے کا اہلکار جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص ایف آئی اے کا اہلکار ہے۔