نواز شریف نے لندن میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی۔
لندن کے ریجنٹس پارک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ خوشیاں نصیب فرمائے، پاکستان کی ترقی کےلیے جو کام ہو رہا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔
نواز شریف کے ساتھ حسن نواز اور ن لیگی کارکنوں نے بھی نماز عید ادا کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔
سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔