سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد نواز شریف نے ن لیگ کے کارکنوں سے ملاقات کی۔

لیگی ورکر نے نوازشریف کو پارٹی نغمہ سنایا۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی اور سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے، آرمی چیف نے بھارت کو شکست دی۔

پنجاب کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھاکہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیے، وہ پنجاب عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کررہی ہیں اور سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیادت میں فیلڈ مارشل نواز شریف شریف نے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دورے کے دوران انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کو لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔

دیامر کلاؤڈ برسٹ: جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئی

جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کہیں شدید تو کہیں طوفانی بارشوں کے سبب جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جس کے پیشِ نظر عوام سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔

رواں سال مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر اور موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ میں فیلڈ مارشل کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  • چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ