مردان میں گیس سلنڈر دھماکہ: 6 افراد جاں بحق، 2 بچیاں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
مردان کے علاقے آرام کالونی میں ہفتہ کے روز ایک گیس سلنڈر کے دھماکے سے 2 منزلہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیس سلنڈر کے حادثات سے بچنا کیسے ممکن ہے؟
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکالا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
ریسکیو آپریشن میں 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اور 7 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کے ڈپٹی کمشنر عظمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور اور اسسٹنٹ کمشنر جنید خالد نے موقع پر موجود رہ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکا گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔
پاکستان میں ایل پی جی سلنڈرز کے لیک ہونے یا پھٹنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں ملتان میں ایک ایل پی جی ٹینکر کے دھماکے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گیس سلنڈر
پڑھیں:
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
کابل: افغانستان کے ہندوکش پہاڑی خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے، 7 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزار شریف، قندوز، بلخ اور تخار سمیت شمالی افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں رات بھر کھلے میدانوں میں رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے باعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اثرات تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال 31 اگست کو 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔