شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باوجود عید پر قربانی کا گوشت کیسے محفوظ کر سکتے ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ نے عید الاضحی پر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنا شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بنادیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت دھونے کے بعد اسے صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کیا جائے اور پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبے یا پالیتھن بیگز میں رکھ کر فریز کیا کردیا جائے۔
جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹر ہلار شیخ کا کہنا ہے کہ قربانی کے بعد گوشت کو اگر دھو کر خشک نہ کیا جائے اور فریزر میں رکھنے میں دیر کی جائے تو گوشت کے خراب ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔طبی ماہرین نے بتایا کہ اکثر خواتین محلے یا عزیز و اقارب سے آنے والے گوشت کو پلاسٹک کی عام تھیلیوں میں رکھ دیتی ہیں، جو نہ صرف فریزر میں مناسب طریقے سے محفوظ نہیں ہوتیں بلکہ ان تھیلیوں سے فریزر کی گیس گوشت میں بآسانی آجاتی ہے۔
اس سے گوشت جلد خراب ہونے لگتا ہے اور اس میں ٹاکسنز (زہریلے مادے) پیدا ہو سکتے ہیں جو صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوشت کو مہینوں تک جما کر بار بار نکال کر کھانے سے معدے اور آنتوں سے جڑی مختلف بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، اس لیے گوشت کو محفوظ رکھنے میں احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے تنبیہ کردی کہ فریزر بند ہونے کی صورت میں گوشت کو برف، اسٹیل یا تھرموکول کے ڈبوں میں آئس بلاکس یا جمی ہوئی پانی کی بوتلوں کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں عارضی کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی دستیاب ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق قربانی کا گوشت مستحقین اور حق داروں میں فوری طور پر تقسیم کرنا افضل عمل ہے، تاکہ نہ صرف اجر حاصل ہو بلکہ گوشت ضائع ہونے سے بھی بچایا جا سکے۔انہوں نے خبر دار کیا کہ فریزر میں طویل عرصہ رکھے گوشت میں بیکٹیریا اور فنگس پنپ سکتے ہیں، جن سے فوڈ پوائزننگ، دست، الٹی، یا ہیپاٹائٹس ای جیسے انفیکشنز بھی ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-16
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو کاشہرمیں 8گھنٹے طویل بریک ڈائون،پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہاشدید گرمی میں شہریوں نے رات جا گر گزاری ،لوڈرا میںلائن میں فالٹ کی باعث طویل بجلی کی بندش،متبادل ٹھل کی لائن سے بھی صارفین کو محروم رکھا گیا،اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر سیپکو پر نیپرا کے جرمانے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںسیپکو کی جانب سے 8گھنٹے کو طویل بریک ڈائون کیا گیا جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا شدید گرمی میں شہریوں نے رات جاگ کر گذاری گھریلوں خواتین ،بچوں،ہسپتال میں مریضوں اور جیل میں قیدیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ،متعدد کی حالت غیر ہو گئی جنکو قریبی کلینک لیجاکر طبی امداد دی گئی آر ای گرڈ ہاد ی بخش بھٹو کے مطابق لوڈرا لائن میں جمپر کی خرابی کے باعث شہر کی مین سپلائی بند ہوئی دوسری جانب متبادل ٹھل کی لائن سے جیکب آباد کے صارفین کو بجلی کی فراہمی نہیں دی گئی اور سیپکو حکام نے پورا شہر کو بجلی کی فراہمی سے محروم رکھا صارفین نے شکایات کی ہیں کہ اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر نیپرا کے جرمانے کے بعد سیپکو کی جانب سے جیکب آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی ہے۔