WE News:
2025-09-18@15:47:02 GMT

عید الاضحی پر ممکنہ بیماریوں سے کس طرح بچا جا سکتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT

عید الاضحی پر ممکنہ بیماریوں سے کس طرح بچا جا سکتا ہے؟

عید الاضحیٰ پر ہر خاص و عام ذائقے بھرے گوشت کا لطف اٹھاتا ہے، لیکن ساتھ ہی قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال سے لیکر اس کا گوشت کھانے تک کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو بے احتیاطی کے باعث آپ کو متاثر کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ پر قربانی سے لیکر کھانے پکانے تک کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

قربانی کے جانوروں کی مہمان نوازی بھی کریں قربانی کے بعد اس کا گوشت بھی کھائیں لیکن کچھ باتوں کا خیال کرتے ہوئے۔

ڈاکٹر سمن ندیم اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ عیدقرباں میں شہری صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں متوازن غذا کااستعمال کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوشت کا غیرمتوازن استعمال صحت کے لیے مضر ہے، جانوروں سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔

 ڈاکٹر سمن ندیم کے مطابق صحت سے متعلق پیچیدہ مسائل سے بچنے کے لیے قربانی کے گوشت کا متوازن استعمال شہریوں کے لیے حدسے زیادہ ضروری ہے۔

عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں کی بڑے پیمانے پر دیکھ بھال اور قربانی کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی زونوٹک بیماریوں اور آنتوں کی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس صورت میں آگاہی، مناسب صفائی، ویٹرنری نگرانی اور کمیونٹی کا باہمی تعاون ان خطرات کو کم کرنے اور عید کے دوران کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

آنتوں کی بیماریوں کا خطرہ

ڈاکٹر سمن ندیم کے مطابق عید کے دنوں میں آنتوں کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جانا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ جانوروں کی قربانی اور کھانے کی تیاری کے دوران غیر مناسب صفائی خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ کچا یا نیم پختہ گوشت کھانے سے مختلف جراثیم جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ قربانی کے دوران جانوروں سے قریبی رابطہ، ہاتھوں اور سطحوں کی آلودگی، ناقص صفائی اور کچے گوشت کے استعمال کی وجہ سے آنتوں کی بیماریاں زیادہ پھیل سکتی ہیں۔

زونوٹک بیماریاں

زونوٹک بیماریوں کے بارے میں انہوں نے  کہا کہ ایسی بیماریاں کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، حتیٰ کہ صحت مند افراد کو بھی تاہم کچھ لوگ جیسے کہ 5 سال سے کم عمر بچے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد، کمزور مدافعتی نظام والے افراد، اور حاملہ خواتین ان بیماریوں سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قربانی سے پہلے، دورانِ قربانی، اور اس کے بعد احتیاطی تدابیر اپنائیں، اور کچے گوشت اور سبزیوں کے لیے علیحدہ چاقو اور بورڈ استعمال کریں تاکہ کراس آلودگی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟

ڈاکٹر سمن ندیم کا مزید کہنا تھا کہ عید کے موقع پر زیادہ کھانے سے پرہیز کریں اور ایک متوازن غذا کا استعمال کریں تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

کریمین کانگو ہیمرجک بخار

ڈاکٹر سمن ندیم نے شہریوں کو کریمین کانگو ہیمرجک بخار سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیاجو ایک وائرس سے پیدا ہونے والا بخار ہے جو چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانور کے خون سے منتقل ہو سکتا ہے۔

کانگو وائرس

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کی 53 مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا گیا ہے کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر 66 کمیونٹی سیشنز منعقد کیےگئے، کھال میں چپکی ہوئی ٹک سے پھیلنے والاکانگووائرس خطرناک ہے۔

کانگو وائرس سے شرح اموات

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو وائرس سے شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے، کانگووائرس جانوروں کی کھال میں چپکی ہوئی ٹک میں پایاجاتا ہے۔

کانگووائرس متاثرہ جانور کے خون کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے،مویشیوں کے قریب رہنے والوں میں کانگو سے متاثر ہونےکا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

کانگو وائرس کی علامات

کانگو وائرس کی علامات میں تیزبخار،گردن،کمراور پٹھوں میں درد  کھنچاو، جسم پرسرخ دھبے، متلی، قے ، گلے کی سوزش مسوڑھوں،ناک اور اندرونی اعضا سے خون نکلنا بھی کانگو کی علامات ہیں۔

مویشی منڈی جاتے وقت کی احتیاط

ڈاکٹر نور سید کے مطابق مویشی منڈی جائیں یا جانور کے پاس ہوتے وقت ہلکے رنگ اور پوری آستینوں والا لباس پہنا جائے۔

مویشی منڈی یا جانور کے پاس سے واپس آکر لازمی نہائیں اور کپڑے تبدیل کریں۔

ذبح شدہ جانور کا خون مکمل طورپر بہہ جانے دیں، جانورکا گوشت دھوتے ہوئے دستانوں کا استعمال کیا جائے تا کہ بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر سمن ندیم عیدالاضحیٰ قربانی کانگو وائرس کریمین کانگو ہیمرجک بخار مویشی منڈی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر سمن ندیم عیدالاضحی کانگو وائرس کریمین کانگو ہیمرجک بخار مویشی منڈی ڈاکٹر سمن ندیم کانگو وائرس عید الاضحی جانوروں کی مویشی منڈی قربانی کے کے مطابق کے دوران وائرس سے جانور کے آنتوں کی کا خطرہ کے لیے

پڑھیں:

مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟

مولی معدے اور آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔

روس کے ماہر غذائیت اور اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر اوکسانا میخالیوا نے کئی سبزیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں، اس فہرست میں مولی بھی شامل ہے۔

مولی کم کیلوریز والی سبزی ہے، اس کا استعمال معدے اور آنتوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

مولی کھانے سے بھوک بھی کم لگتی ہے اس لیے یہ ان افراد کے لیے ایک مؤثر انتخاب ہے جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق مولی میں کیلشیم اور وٹامن سی کی اعلیٰ مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کی صحت، بالوں اور جلد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

اس کے علاوہ یہ غذائی اجزاء مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتے ہیں اور وائرل انفیکشن کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

مولی میں سیلیکون ہوتا ہے جو آنتوں کی حرکت، ہڈیوں کی مضبوطی، جلد، بالوں اور ناخنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک نایاب لیکن ضروری عنصر ہے۔

اس میں کوبالٹ، کاپر، مولیبڈینم اور کرومیم جیسے ٹریس عناصر بھی شامل ہیں جو جسم کے قدرتی ہارمونل توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز مولی کو باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • اسپین کی فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی، اسرائیل کی ممکنہ شمولیت پر سخت مؤقف
  • سکھر بیراج پر اونچے اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار
  • مستقبل کی بیماریوں کی پیشگی شناخت کے لیے نیا اے آئی ماڈل تیار
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
  • سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر
  • مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟
  •  یہ دن قربانی اور جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ