اٹک اور تورغر میں دریائے سندھ میں 3 لڑکے ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
عید کے موقع پر اٹک اور تورغر میں دریائے سندھ میں 3 لڑکے نہانے کے دوران ڈوب گئے۔
اٹک میں دریائے سندھ میں نہانے کے دوران لڑکا ڈوب گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے لڑکے لاش نکال لی۔
دادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کےقریب دادو کینال میں نہاتےہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔
اٹک کی انتظامیہ کے مطابق دریائے سندھ میں دفعہ 144 کے تحت نہانے پر پابندی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تورغر کے علاقے سورمل نصرت خیل میں 2 لڑکے دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ایک لڑکے کو دریا سےنکال لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ میں ڈوب گئے
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔