گلگت بلتستان، اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اظہار اللہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ محمد یوسف ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، محمد طارق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، فرمان علی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن، نمائندہ پی ایم آر یو، نمائندہ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کمیٹی ممبران ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں شفافیت اور میرٹ پر مبنی موثر نگرانی اور جامع تصدیق کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جامع تصدیق کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقرری کے وقت عمر کی تصدیق، سروس بک، قومی شناختی کارڈ، تدریسی عملے کے تقرری کے احکامات، تقرری کے وقت عمر یا عمر میں تضادات، قابل اعتراض یا باقاعدہ طور پر درجہ بندی، تمام تعلیمی اسناد و دستاویز سرٹیفیکیٹ کی تصدیق، سنیارٹی لسٹوں کی جانچ پڑتال، کاغذات میں غیر مجاز تبدیلیوں، کوتاہیوں اور موجودہ سنیارٹی لسٹوں کی تصدیق، بے ضابطگیوں کا ادراک
پروموشنز یا حاصل کردہ مراعات کا تعین کرنا تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرٹیفیکیٹس کی تصدیق جس میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بیچلر اور ماسٹر ڈگریوں اور متعلقہ بورڈز/یونیورسٹیوں کی پیشہ وارانہ ڈگریوں (B.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کی تصدیق
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔