پاکستانی ریسلر کا پاکستانیوں کوعید کا بڑا تحفہ ، بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
پاکستان کے ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف سمرت ویرندر کو شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔
29 سالہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اطہر زاہد زاہد نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں عیدالاضحیٰ کے روز منعقدہ عالمی ریسلنگ گرینڈ ایونٹ میں بھارتی ریسلر سمرت ویرندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔
اطہر زاہد نے فتح کے بعد کہا کہ یہ جیت پاکستان اور اس کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، میں عید کے موقع پر اپنے گھر اور خاندان سے دور تھا لیکن یہ سب پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے کیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف
بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف ہے جب کہ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم نہ آئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا، واشنگٹن میں موجود اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہیں۔
بھارت کا اعلیٰ سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہے، بھارت کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ اعلیٰ سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، بھارتی عوام کی جانب سے ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی عوام نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری کے سامنے اپنی ساکھ بہتر کی جائے مگر وفد گانے گا رہا ہے، عوامی ٹیکس کا پیسہ ملک کیلئے ہوتا ہے مگر غیر ضروری تقریبات میں خرچ ہو رہا ہے۔
بھارتی عوام نے کہا کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد اب بھی آزادانہ گھوم رہے ہیں، جبکہ مودی سرکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، مودی سرکار کے نمائندے دنیا بھر میں سرکار چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں۔
بھارتی عوام نے کہا کہ مودی سرکار کی نااہلی کے باعث پہلگام کے متاثرین انصاف کی حصولی سے محروم ہے، بھارتی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ ختم ہو جائے گی۔