عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی اولین ترجیح ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کو اولین ترجیح قرار دے دی۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کارنگ ہوگا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تمام اہلِ وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی بنیاد ہے، عید کے موقع پر ہم سب کو محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے یہ عید ہم سب کے لیے سلامتی، محبت اور امن کا پیغام لائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔