پاک فوج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کے موقع پر افسروں اور سپاہیوں سے گفتگو کرتے ہوے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف منصفانہ اور دلیرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، عیدالاضحیٰ کا پہلا دن فرنٹ لائن پر موجود سپاہیوں کے ساتھ گزارا، ایل او سی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا آغاز عید کی نماز سے ہوا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فوجی افسران اور جوانوں کو غیر متزلزل وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل چیلنجز کے باوجود ثابت قدم خدمات کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ محاذِ جنگ پر اپنے خاندانوں سے دُور رہ کر عید منانا، ملکی دفاع جیسے اعلیٰ قومی مقصد کی تکمیل ہے جس کیلئے ہر قیمت پر تیار ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے "معرکۂ حق" اور "آپریشن بنیان مرصوص" کے دوران فارمیشن کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن کی قربانیاں قوم کے دفاع اور عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے سپاہیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کی جانوں کے ضیاع کا دلیری اور مؤثر ردعمل کے ذریعے بھرپور بدلہ لیا۔
فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور شکست دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف منصفانہ اور دلیرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی ضرورت پر زور دیا، جو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
پسرور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر اس بڑے امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت اہم ہے، چین اور پاکستان کے بھائی چارے کا رشتہ مضبوط ہے، اس تعاون سے ملک ترقی کرے گا اور مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے مثبت نتائج کی توقع ہے، جو ملک کے لیے فائدہ مند ہوں گے، آصف علی زرداری نے چین کے 14 دورے کیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان دوروں کے ثمرات انڈیا پاکستان جنگ میں دیکھے، گوادر پورٹ اور سی پیک ان ہی دوروں کا نتیجہ ہیں۔