راولپنڈی: عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کردی گی جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نماز ادا نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے، مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نماز عید ادا نہیں کی، بانی پی ٹی آئی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کرسکے۔
جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے آگاہ کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرماتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی چوتھی عید جیل میں ہے، بشری بی بی کی دوسری عید جیل میں گزار رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ادا نہیں جیل میں
پڑھیں:
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست