وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے
پی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
خطبہ عید میں سنت ابراہیمی اور فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقعے پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مید پڑھیے: عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟
امت مسلمہ کی خوشحالی اور بربریت کے شکار نہتے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نصرت کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔
نماز کے بعد وزیراعظم محمد شہبازشریف لوگوں سے عید ملے اور انہیں مبارکباد دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عید کی نماز ماڈل ٹاؤن وزیراعطم محمد شہباز شریف وزیراعظم کی عید کی نماز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عید کی نماز ماڈل ٹاؤن وزیراعطم محمد شہباز شریف وزیراعظم کی عید کی نماز کی نماز
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔