آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔ فیلڈ مارشل نے فرنٹ لائن پر تعینات سپاہیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ 

انہوں نے نمازِ عید ادا کرنے کے بعد پاکستان کے امن و استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کےلیے دعائے مغفرت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، غیرمعمولی آپریشنل تیاری اور بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینےکو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جائز، بہادر جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہی۔

ان کا کہنا تھا کہ خاندانوں سے دور فرنٹ لائن پر عید منانا مادرِ وطن کے دفاع کے قومی مقصد کی تکمیل کےلیے ہے، جو سال بھر جاری رہتا ہے۔

آرمی چیف نے سپاہیوں سے کہا کہ آپ نے بےگناہ پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کے جانی نقصان کا بھرپور بدلہ لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل آرمی چیف

پڑھیں:

لاہور میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی

لاہور میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بسوں کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی جب کہ چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام دارالحکومت پہنچ گئی جسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فرراٹے بھرتی نظر آئے گی، چین سے درآمد کردہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔

رپورٹ کے مطابق 10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاون ڈپو میں کی جا رہی ہے، ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیہ، بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش میں شرکت
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دورہ ہے، جاوید ہاشمی
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
  • خیبر پختونخوا میں انوکھی واردات، چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لے اُڑے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  • لاہور : اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، پولیس اور میڈیکو لیگل ٹیم کا رہائشی فلیٹ کا ایک اور دورہ
  • لاہور میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی