ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی، اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مادرِ وطن کے دفاع کا عزم دہرا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں کے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ قوم کے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے قتل کا دلیری سے بدلہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے مارکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں مثالی کارکردگی پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینے پر جوانوں کی تیاری کو سراہا.

وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Ansa Awais Content Writer

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے مطابق

پڑھیں:

حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی

ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر ایک زندہ اور متحرک جدوجہد ہے جس کی بنیاد عوام کے عزم، قربانیوں اور نوجوانوں کی عملی شمولیت پر ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں اور آزادی کی اس جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر مکتبہ فکر، خاص طور پر نوجوانوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ نوجوان ہی تحریک کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کے بغیر کسی بھی قوم کی آزادی کی جدوجہد مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس آئندہ بھی آزاد کشمیر اور پاکستان میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی رہے گی تاکہ کشمیری عوام کے بنیادی حق، حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے۔

وفد میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس خان کے کوآرڈینیٹر برائے مہاجرین عامر عباسی، سابق امیدوار ضلع کونسل مظفرآباد سردار اشتیاق لیاقت اعوان، صدر اسٹوڈنٹس ونگ تحریک شباب المسلمین سردار ریاض اعوان اور معروف تاجر سجاد احمد بٹ شامل تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارتی ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے غلام محمد صفی کی زیرقیادت پاکستان اور آزاد کشمیر میں حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی مختلف تقریبات اور پروگراموں کو سراہا جن کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور دنیا تک کشمیری عوام کا حقیقی موقف پہنچانے کی موثر کوششیں کی گئیں۔

حریت کانفرنس کی سرگرمیوں میں نوجوان نسل کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو انتہائی خوش آئند اور تحریک آزادی کشمیر کے مستقبل کے لیے ایک مثبت اور انقلابی پیش رفت قرار دیا گیا۔ نوجوانوں کی بیداری کو تحریک میں ایک فعال اور موثر قوت میں ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز عالمی سطح پر مزید موثر انداز میں بلند کی جا سکے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ میں فیلڈ مارشل کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • سینیٹ میں مخبر کے تحفظ اور نگرانی کیلئے کمیشن کے قیام کا بل منظور
  • کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟
  • سیاسی رہنما  غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
  • ایران اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، صیہونی اپوزیشن لیڈر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  • سانحہ قلات میں زخمی صابری قوال کے رکن شہباز اب شائد کبھی طبلہ نہیں بجا سکیں گے