فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا ٹریلر؛ ماضی کی معروف ہیروئن ممتاز کا شاندار کم بیک
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
نئی فلم ” ویلکم ٹو پنجاب” کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جن میں ہدایتکار سید نور، مسعود بٹ، اعجاز کامران، شہزاد رفیق ندیم مانڈوی والا، راشد خواجہ، کاشف نثار، نور الحسن، التمش بٹ، طارق بٹ، چوہدری کرامت، شیخ عابد رشید، فیاض خان، عادل عسکری، ممتاز شبیر، سہیل ملک، چوہدری اسلم، خرم بٹ، شاہزیب مرزا، حاجی شفیق، آصف اکبر، اچھی خان، جرار رضوی، ڈاکٹر خاقان غازی، میاں عدنان ارشد، رابعہ طارق اور دیگر شامل تھے۔
فلم کے ہدایتکار شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ یہ ایک صوبہ کی فلم نہیں بلکہ پاکستان کی فلم ہے۔
فلم میں دو نئے چہروں عادی خان اور زارا حیات کو متعارف کروایا گیا ہے۔ فلم کے ذریعے ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم کا بھی کم بیک ہورہا ہے۔
فلم میں خوبصورت لوکیشنز، جاندار ڈائیلاگز اور پنجاب کی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں۔
فلمساز صفدر ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم 14 اگست پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس موقع پر معروف ہدایتکار سید نور نے فلم کے ٹریلر کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
فلم کی اسٹار کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، ساجد حسن، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، اداکارہ بشری انصاری اور ممتاز سمیت دیگر شامل ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور موت میں نیا موڑ
مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور پراسرار موت کے حوالے سے ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے، جس کے بعد پولیس نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دانش مقصود کا دعویٰ ہے کہ حمیرا کے فون پر آخری بار سرگرمی 5 فروری 2025 کے بعد نوٹ کی گئی، جبکہ ان کی اسٹائلسٹ سے آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔ دانش کے مطابق اداکارہ کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا، تاہم اس کے بعد تمام رابطے منقطع ہو گئے۔ دانش کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکتوبر کے بعد کئی بار حمیرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ فون کالز کا جواب آیا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ بالآخر 5 فروری 2025 کو دانش نے سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی کے حوالے سے پوسٹ کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 6 فروری کو دوبارہ رابطہ کرنے پر واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی ہٹا دی گئی تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا، جسے وہ مشکوک قرار دیتے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے ان کے فراہم کردہ اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اداکارہ کے فون پر آخری سرگرمی کس نے کی اور کیا یہ واقعہ کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں۔ واقعے نے اداکارہ کی موت کے گرد شکوک و شبہات کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ مداح اور ساتھی فنکار بھی انصاف کے حصول کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔