عید کے دوسرے دن بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری، صفائی کارکن متحرک
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں دوسرے دن بھی عیدالاضحیٰ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں، پہلے دن کی نسبت دوسرے دن جانوروں کی قربانی میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔
عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، صفائی کارکن جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں اور گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں سرگرم ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر رش کم ہے کیوں کہ پردیسی آبائی گھروں کو گئے ہوئے ہیں۔
عید کے دوسرے دن بچوں کے اصرار پر قربانی کے بعد رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کا رخ بھی کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کا کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں۔
آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے اور گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہوں گے، جن سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی، عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔
دوسری طرف خواتین کا زیادہ وقت گوشت کی تقسیم اور امور خانہ داری میں گزر رہا ہے جبکہ بزرگ اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور مختلف دلچسپیوں میں مشغول ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عید کے
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلیے پی ٹی آئی متحرک
اسلام آباد:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلیے تحریک انصاف متحرک ہو گئی۔
ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کے کیس کی سماعت جلد کرانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں
واضح رہے کہ ۔ 2 رکنی بینچ نے اس کیس کو جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہ ہو سکی۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان آج چیف جسٹس کے چیمبر میں کیس کی جلد سماعت کے لیے پہنچ گئیں۔ اس موقع پر نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا اور خالد یوسف چوہدری بھی ہائی کورٹ میں موجود تھے جب کہ اسی دوران انتظار حسین پنجوتھا اور علی بخاری ایڈووکیٹ بھی عدالت پہنچے۔