وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ان کو اور ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ استنبول اور لاچین کے دوران ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، پاک-بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا۔
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اپنی پچھلی ملاقاتوں کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا، اس سے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔دونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ انہوں نے غزہ کی صورتحال سمیت تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترکیہ کے صدر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر نیک خواہشات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے بھی خیر خواہی کے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام اہم معاملات میں پاکستان کے لئے ترکیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر خابی لامی کو امریکہ میں حراست میں لے لیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ترکیہ کے صدر شہباز شریف
پڑھیں:
"یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے " قطر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر کی جانب سے پاکستان کا تعارف
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں ہونے والے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر نے پاکستان کا تعارف اس الفاظ میں کروایا کہ یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس اجلاس کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔
قوانین میں کہیں بھی ہاتھ ملانے کی شرط درج نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ
جب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تقریر کے آغاز پر الجزیرہ کے اینکر نے پاکستان کا تعارف اس طرح کروایا کہ
“یہ عرب اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔” pic.twitter.com/ufUkRURVtZ
مزید :