خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی خدمت کا نام و نشان نہیں، یہاں تو لگتا ہے گویا علی بابا اور چالیس چوروں کا راج قائم ہے، جو قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہ صرف اپنی خواہشات کی تکمیل میں مصروف ہیں بلکہ عوامی مسائل سے بھی مکمل طور پر لاتعلق نظر آتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع کی حالتِ زار حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، صوبے کا خزانہ خالی ہے، لیکن اس کے باوجود وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کے دعوے کر کے خود کو مضحکہ خیز بنا رہے ہیں۔
گورنر نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت شدت پسندوں کی پشت پناہی کا سلسلہ بند کرے تو صوبے میں فوری امن قائم ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بھارت سے ممکنہ جنگ کے ماحول کا ڈھول پیٹ کر دراصل این آر او حاصل کرنا چاہتی تھی، لیکن عوام اب سب کچھ دیکھ اور سمجھ رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے عوام کو ان کا جائز حق دیا جائے اور لوٹ مار کے اس سلسلے کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا
پڑھیں:
ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس اعلامیے کے مطابق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ان اہلکاروں سے جواب طلب کرے گی۔