سعودی عرب سے حاجیوں کی وطن واپسی: فضائی آپریشن کل سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا، پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
سعودی عرب سے پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا فضائی آپریشن کل، 10 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی حج پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی، جو 11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
پہلی پرواز سے 307 پاکستانی حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ حکام کے مطابق، 11 جون کو مجموعی طور پر 8 حج پروازیں مختلف شہروں میں حاجیوں کو لے کر پہنچیں گی۔ ان پروازوں کا استقبال اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی کے ایئرپورٹس پر کیا جائے گا۔
حج فلائٹ آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا اور اس دوران تمام پاکستانی حاجی وطن واپس آ جائیں گے۔ سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، جن کی واپسی کے لیے مجموعی طور پر 342 حج پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔
حج فلائٹ آپریشن میں پاکستان کی سرکاری اور نجی ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ سعودی ایئر لائنز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد حاجیوں کی جون کی
پڑھیں:
اسلام آباد‘ برساتی نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی تاحال لاپتہ، تلاش دوسرے دن بھی جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔(جاری ہے)
اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔