کم کیلوریز ڈپریشن کا خظرہ بڑھا سکتی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کم کیلوریز والی خوراک یا سختی سے محدود کردہ کیلوریز والا غذائی پلان بعض صورتوں میں ڈپریشن کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
ایسا کیسے ہوتا ہے، اس حوالے سے درج ذیل اہم نکات تحریر کیے جارہے ہیں:
دماغی توانائی کی کمی:
ہمارے دماغ کو بھی توانائی (کیلوریز) کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب روزانہ کی کیلوریز بہت زیادہ کم کر دی جائیں، تو دماغی خلیے صحیح طریقے سے کام نہیں کر پاتے، جس سے موڈ خراب ہوتا ہے اور ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہارمونل تبدیلیاں:
کم کیلوریز لینے سے کارٹیسول (اسٹریس ہارمون) کی سطح بڑھ جاتی ہے، جو ڈپریشن یا اینزائٹی کو بڑھا سکتا ہے۔
دماغی کیمیکل کی کمی:
غذائی قلت سیروٹونن اور ڈوپامائن جیسے کیمیکلز کے بننے کو متاثر کرتی ہے، جو خوشی اور موڈ کو کنٹرول کرتے ہیں۔
جسمانی تھکن اور کمزوری:
مسلسل کم کیلوریز والی خوراک سے تھکن، چڑچڑاپن اور ذہنی دباؤ جیسے علامات بھی عام ہو جاتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کم کیلوریز
پڑھیں:
ڈپریشن کی 14 عام علامات: اگر یہ علامات 2 ہفتوں سے زائد برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں
ڈپریشن ایک سنگین طبی مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں تقریباً 28 کروڑ افرادکو متاثر کر رہا ہے۔ یہ بیماری مختلف افراد پر مختلف انداز سے اثر انداز ہوتی ہے، اس لیے اس کی علامات بھی مختلف ہو سکتی ہیں، مگر چند علامات ایسی ہیں جو اکثر مریضوں میں دیکھی جاتی ہیں۔
1. مسلسل اداسی یا خالی پن کا احساس
ڈپریشن میں مبتلا افراد مسلسل اداسی، خالی پن یا خوشی محسوس نہ ہونے جیسے جذبات کا سامنا کرتے ہیں۔
2. مایوسی اور بے بسی
زندگی سے امید ختم ہوجانا اور یہ محسوس کرنا کہ کچھ بہتر نہیں ہو سکتا، یا کسی کی مدد ممکن نہیں، ڈپریشن کی نمایاں علامات ہیں۔
3. ناقدری یا بے معنی ہونے کا احساس
ڈپریشن کے شکار افراد کو یوں لگتا ہے کہ ان کی زندگی کی کوئی قدر یا مقصد نہیں رہا، یا وہ دوسروں پر بوجھ ہیں۔
4. بلاوجہ احساسِ جرم
اکثر افراد کو کسی خاص وجہ کے بغیر ہی شرمندگی اور پچھتاوے کا سامنا ہوتا ہے، جو ان کی توانائی کو مزید ختم کر دیتا ہے۔
5. پسندیدہ مشاغل سے دلچسپی ختم ہونا
جو سرگرمیاں پہلے خوشی دیتی تھیں، جیسے کھیل، موسیقی یا سوشل میڈیا، وہ اچانک بیزار کن محسوس ہونے لگتی ہیں۔
6. غصہ اور چڑچڑا پن
ڈپریشن میں بعض افراد زیادہ غصہ کرتے ہیں یا ہر بات پر چڑ جاتے ہیں، خاص طور پر نوجوانوں میں یہ رویہ زیادہ ظاہر ہوتا ہے۔
7. جسمانی تھکن اور توانائی کی کمی
بغیر کسی جسمانی وجہ کے مسلسل تھکن یا نقاہت محسوس ہونا، ڈپریشن کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے۔
8. نیند میں خلل
بے خوابی یا نیند پوری نہ ہونا، یا نیند کے دوران بار بار جاگنا، ڈپریشن کی بڑی علامات میں شامل ہے۔
9. توجہ مرکوز کرنے میں دشواری
ڈپریشن کے مریضوں کو فیصلہ کرنے، چیزوں کو یاد رکھنے اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
10. کھانے کی خواہش کا کم یا زیادہ ہو جانا
کچھ افراد کی کھانے میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے، جس سے وزن کم ہو سکتا ہے، جب کہ کچھ زیادہ کھانے لگتے ہیں اور وزن بڑھ جاتا ہے۔
11. جسمانی درد اور علامات
ڈپریشن کے باعث سردرد، معدے کے مسائل، یا بغیر کسی ظاہری وجہ کے جسمانی تکالیف ہو سکتی ہیں۔
12 منفی خیالات کا تسلسل
منفی خیالات بار بار ذہن پر طاری رہتے ہیں، جنہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔
13 خودکشی کے خیالات
ڈپریشن کے شدید مریض خودکشی کے خیالات کا شکار ہو سکتے ہیں، جو ایک سنگین خطرہ ہوتا ہے اور فوری مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔