شاہین، رضوان، حارث اور شاداب نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کرادی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروادی۔
ڈرافٹ کے لئے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کے لئے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔
بی بی ایل 15 اور ڈبلیو بی بی ایل 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا۔
بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹِم ساؤتھی بھی شامل ہیں۔
انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔
ویمنز بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون میں شامل ہیں۔
بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جبکہ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فِہرست کا حصہ ہیں۔
ڈرافٹ کے لیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈرافٹ کے لئے بی بی ایل
پڑھیں:
لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
لاہور:(نمائندہ خصوصی)گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔