Daily Mumtaz:
2025-11-03@14:47:00 GMT

پی ایس ایل 11، اپریل مئی 2026 میں میلہ سجنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

پی ایس ایل 11، اپریل مئی 2026 میں میلہ سجنے کا امکان

کراچی:پی ایس ایل 11 کا بھی 10 ویں ایڈیشن کی طرح آئندہ برس اپریل، مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ میلہ سجنے کا امکان ہے، اس صورت میں زمبابوے سے ہوم سیریز ری شیڈول کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا انعقاد روایتی طور پر فروری ، مارچ میں ہوتا ہے مگر رواں برس ملک میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے ایونٹ اپریل اور مئی میں ہوا،اس دوران آئی پی ایل سے تاریخوں کا تصادم بھی رہا۔

آئندہ برس فروری، مارچ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی لیگ کے لیے نئی تاریخوں کا تعین کرنا ہوگا، دسمبر، جنوری میں انعقاد کی تجویز سامنے آئی تھی لیکن کئی اہم امور حل طلب ہونے کی وجہ سے اتنی جلدی انعقاد دشوار لگنے لگا۔

اس ونڈو میں پی سی بی اسٹار کرکٹرز کی شمولیت سے ڈومیسٹک پینٹنگولر کپ منعقد کر سکتا ہے، رواں برس ہی پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان ہوا تھا، سلمان نصیر بطور سی ای او کام شروع کر چکے ہیں، البتہ ابھی دیگر شعبوں میں کوئی بڑی تقرری نہیں ہوئی،10 ایڈیشن مکمل ہونے کے بعد اب موجودہ 6 فرنچائز ٹیموں کی ویلیویشن ہوگی جس کے بعد 25 فیصد تک فیس میں اضافہ متوقع ہے۔

گذشتہ برس دسمبر میں ہی تمام ٹیموں نے تحریری طور پر ملکیت برقرار رکھنے کا کہہ دیا تھا، البتہ بعد میں ملتان سلطانز کے اونر علی ترین مسلسل مالی نقصان کا رونا روتے رہے،کچھ عرصے سے وہ خاموش ہیں لہذا واضح نہیں ہو سکا کہ وہ ٹیم اپنے پاس رکھیں گے یا دوبارہ بڈنگ کی جانب جائیں گے،ابھی سب سے مہنگی اس ٹیم کی سالانہ ایک ارب روپے سے زائد فیس ادا کی جاتی ہے۔

اسی طرح بورڈ نے 11 ویں ایڈیشن سے 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس حوالے سے بھی تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،ذرائع نے بتایا کہ ٹائٹل اسپانسر شپ کے 10 سالہ معاہدے کی بھی تجدید ہونا ہے، گراؤنڈ اسپانسر شپ کی 8 سے 10 کیٹیگریز، براڈ کاسٹ کے ملکی اور بین الاقوامی الگ کنٹریکٹس ہوں گے۔

اسی طرح لائیو اسٹریمنگ کا بھی نیا معاہدہ ہونا ہے،اس وقت ٹائٹل اسپانسر شپ سے پی سی بی کو تقریبا 90 کروڑ روپے سالانہ ملتے ہیں، گذشتہ برس پاکستان کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس تقریبا ایک ارب80 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے تھے، لوکل براڈ کاسٹ  سے تقریبا 6 ارب 30 کروڑ جبکہ انٹرنیشنل سے4.

6 ملین ڈالر ملے۔

گراؤنڈ رائٹس2 سال کیلیے تقریبا 2 ارب میں بکے، ٹی وی پروڈکشن کیلیے پی سی بی نے 2 سال کا2.25 ملین ڈالر سالانہ کا معاہدہ کیا تھا، ان سب کیلیے ٹینڈرز جاری ہوں گے پھر طویل پراسس کا آغاز ہوگا،موجودہ فارمیٹ برقرار رہنے پر2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے پی ایس ایل کے میچز کی تعداد 34 بڑھ کر 54 ہو جائے گی۔

اس طرح تمام معاہدوں کی ویلیو تقریبا 30 فیصد تک بڑھ جائے گی، البتہ ابھی یہ فیصلہ ہونا بھی باقی ہے کہ 2 نئی ٹیموں کو کیا موجودہ فنانشل ماڈل کی طرح حصہ دیا جائے گا یا کوئی نیا طریقہ استعمال ہوگا،اس حوالے سے موجودہ فرنچائزز کے ذرائع نے بتایا کہ ابھی بورڈ نے ہم سے نئی ٹیم کے حوالے سے کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا فنانشل ماڈل تو بہت دور کی بات ہے۔

11 ویں ایڈیشن کی تاریخیں فائنل نہیں ہیں تاہم آئندہ برس اپریل،مئی میں انعقاد ممکن لگتا ہے،ہم نے لیگ کے اہم امور پر بات کرنے کیلیے پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ طلب کرنے کیلیے ایک مشترکہ ای میل بھیجی  تھی، عید کی تعطیلات کے بعد کوئی جواب آنا متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کی نومبر میں سری لنکا کیخلاف3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز ہے، دسمبر اور جنوری کی ونڈو ڈومیسٹک ایونٹ کی وجہ سے خالی رکھی گئی، فروری میں آسٹریلوی ٹیم3 ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلیے دورہ کرے گی۔

فروری، مارچ میں ورلڈ کپ ہوگا، مارچ میں ہی آسٹریلیا کو3 ون ڈے میچز کیلیے دوبارہ آنا ہے، اسی ماہ کے اواخر اور اپریل میں پاکستانی ٹیم کا2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے دورئہ بنگلہ دیش طے ہے، اپریل، مئی میں زمبابوے کی ٹیم کا 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کیلیے پاکستان ٹور شیڈول ہے۔

اپریل،مئی میں پی ایس ایل کرانے کیلیے پی سی بی کو زمبابوے سے ہوم سیریز ری شیڈول کرنا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو آئی پی ایل سے تاریخوں کے تصاوم کی وجہ سے جو خدشات تھے 10 ویں ایڈیشن کے بعد وہ کم رہ گئے، البتہ براڈ کاسٹرز و رائٹس ہولڈرز کی رائے مختلف ہے، آئندہ برس اپریل اور مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ ہی پی ایس ایل کا انعقاد ممکن ہے تاہم حتمی فیصلہ کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل ویں ایڈیشن پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے پی سی بی میچز کی نئی ٹیم کے بعد

پڑھیں:

چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا

’جیو نیوز‘ گریب

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے ریونیو شاٹ فال کے باوجود منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت 2.75 ارب کا ریونیو شاٹ فال ہے۔

راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اگست اور ستمبر کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوا، اس میں سے کچھ ریکور ہوگا کچھ نہیں، لیکن ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں، مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے: محمد اورنگزیب

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی ایجنسیز نے معاشی استحکام کی توثیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے، پہلی بار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے 18فیصد پر لے کر جانا ہے، ٹیکس اصلاحات ایک سال میں مکمل نہیں ہو سکتی، اس سال انکم ٹیکس گوشواروں میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

راشد لنگڑیال ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے، ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے، وفاق سے 15فیصد اور صوبوں سے 3 فیصد ریونیو اکٹھا کرنا ہے، ریونیو کے لیے صوبوں کے اوپر اتنا دباؤ نہیں جتنا وفاق پر ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ اس سال انفرادی ٹیکس ریٹرنز فائلنگ میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد 49 سے بڑھ کر 59 لاکھ ہو گئی ہے، ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
  • وینیزویلا سے جنگ کا امکان کم مگر صدر نکولس مادورو کے دن گنے جاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائیگی؛ نیول چیف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہوگی، نیول چیف
  • چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
  • پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز