سکھر کی رہائشی خاتون انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی خاتون حفیظہ نے اپنے شوہر شہزاد دایو اور کم سن بیٹیوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے دو بھائی مسلسل مالی مطالبات کرتے رہے، اور وہ اپنے شوہر کی تنخواہ سے انہیں بغیر بتائے رقم فراہم کرتی رہی۔ تاہم جب گھر کے مالی حالات خراب ہوئے اور مزید رقم دینے سے انکار کیا تو بھائیوں نے رویہ بدل لیا اور اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ بھائیوں نے نہ صرف اسے بدنام کرنے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے بلکہ غلط کاموں پر اکسانا شروع کیا۔ انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔خاتون نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ ان کی جان کو لاحق خطرات کا فوری نوٹس لیا جائے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پرانا سکھر میرانہ محلہ کے مکین ترقیاتی کام نہ کرانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار