نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین تلے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین تلے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ جھمرہ روڈ گٹی چیرنگ کراس سٹاپ کے قریب نوبیاہتا 23 سالہ ساجد ولد رحمت علی سکنہ عدیل ٹاؤن 202 ر۔ب بھائی والا اور اس کی بیوی 21 سالہ رقیہ بیگم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹرین تلے آکر مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق متوفی پاور لوم پر کام کرتا تھا اور ڈھائی ماہ قبل اسکی شادی ہوئی تھی۔ نا معلوم وجوہات کی بنا پر نو بیاہتا جوڑے نے فیصل آباد سے لاہور جانے والی بدر ایکسپریس ٹرین کے سامنے پٹڑی پر لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زندگی کا خاتمہ کر
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔