اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا اور اپنی تقریر میں بتایاکہ نئے بجٹ میں نان فائلرز کے رقوم نکلوانے پر ٹیکس شرح مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 0.

6 فیصد سے بڑھا کر 1 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور نئے بجٹ میں فائلرز اور نان فائلرز کا فرق ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ صرف ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے والوں کو مالی لین دین کی اجازت ہو گی، نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، نان فائلرز سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری بھی نہیں کر سکے گا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ نان فائلرز کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت سے محروم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:آن لائن کاروبار اور کوریئر سروس والوں کے لیے بری خبر

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نان فائلرز کی تجویز

پڑھیں:

چین کی دنیا بھر کے لیے اے آئی تعاون کی نئی عالمی تنظیم کی تجویز

شنگھائی: چین نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الاقوامی تنظیم قائم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک برابر کا فائدہ اٹھا سکیں۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شنگھائی میں منعقدہ عالمی AI کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں AI ٹیکنالوجی کا کنٹرول صرف چند ممالک یا کمپنیوں تک محدود ہوتا جا رہا ہے، جس سے عدم مساوات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

لی نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ AI تمام انسانوں کے لیے کھلا ہو، اور دنیا کے کم ترقی یافتہ خطوں جیسے گلوبل ساؤتھ کو بھی اس میں مساوی شراکت ملے۔ ان کے مطابق چین اپنے تجربات، مصنوعات اور وسائل دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے۔

چینی وزیر اعظم نے زور دیا کہ دنیا کو ایک مشترکہ AI گورننس فریم ورک کی فوری ضرورت ہے تاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال، خطرات اور اصولوں پر سب ممالک کا اتفاق ہو۔

اس موقع پر ایک گول میز اجلاس میں 30 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک تھے، جن میں روس، جرمنی، جنوبی کوریا، قطر اور جنوبی افریقہ شامل تھے۔ چین نے اس تنظیم کا صدر دفتر شنگھائی میں بنانے کی تجویز بھی دی۔

دوسری جانب، امریکا نے بھی AI کے میدان میں قدم بڑھاتے ہوئے ایک نیا منصوبہ جاری کیا ہے، جس کا مقصد اتحادی ممالک کو امریکی ٹیکنالوجی برآمد کرنا اور چین کو پیچھے چھوڑنا ہے۔

کانفرنس میں دنیا بھر کی 800 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جنہوں نے 3 ہزار سے زائد نئی AI مصنوعات، 40 بڑے لینگویج ماڈلز اور 60 ذہین روبوٹس پیش کیے۔معروف کمپیوٹر سائنسدان جیفری ہنٹن، گوگل کے سابق سی ای او ایرک شمڈ، اور فرانسیسی صدر کے AI ایلچی بھی مقررین میں شامل تھے، تاہم ایلون مسک اس سال شریک نہیں ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چوری اور چھننے والے موبائل کی خرید و فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
  • چین کی دنیا بھر کے لیے اے آئی تعاون کی نئی عالمی تنظیم کی تجویز
  • اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی
  • سستے میں اچھا دکھنے کا شوق: پاکستانیوں نے کروڑوں کے لنڈا کے کپڑے خرید لئے
  • صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کا فریم ورک متعارف
  • عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف کرا دیا گیا
  • پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف
  • آئی ایم ایف نے 4 فیصد اضافی سیلز ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دینے کے لیے کڑی شرط رکھ دی
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا انرجی پیکج مسترد کر دیا