بجٹ میں چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس،کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق نوڈلز ، آئس کریم، بسکٹس، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لگانے کی تجویز ایکسائز ڈیوٹی مالی سال کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطا بق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔