کہا جا رہا ہے کہ آئندہ بجٹ پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کےبہترین ہے۔ بظاہر بہت سے ٹیکسوں سے چھوٹ کے بعد ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی کیا صورت حال رہے گی اس سے عام شہری کو کیا فائدہ پہنچے گا، پہنچے گا بھی یا نہیں اس حوالے ماہرین مختلف آرا رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟

ریئل اسٹیٹ ایکسپرٹ اور ڈکلیریا کے صدر جوہر اقبال نے ریئل اسٹیٹ کے لیے بجٹ سال 2025-26 کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں مجموعی طور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے چیزوں کو قبول کیا گیا ہے اور یہ بجٹ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں اب بھی رہتی ہیں جو ہم کروا لیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں 5 سال کی پالیسی ملے۔

جوہر اقبال نے کہا کہ اگر عوام کی بات کی جائے تو اس کے لیے ٹیکسز کم ہوگئے ہیں، ای ای ٹی جو کمرشل پلاٹس پر ہوتا تھا اس میں کمی آگئی ہے، 2 ہزار اسکوائر فٹ کے پلاٹ کے ٹیکسوں میں کمی ہو چکی ہے اور ہم عام شہریوں کے لیے مزید ٹیکسوں میں کمی کی امید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بجٹ 26-2025، نان فائلرز کی زندگی مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

ریئل اسٹیٹ ایکسپرٹ فیصل شیروانی کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ حکومت اعلانات تو کرتی ہے لیکن اس کا ایس آر او نہیں آتا۔

فیصل شیروانی کے مطابق بظاہر فائلر کو اب 4 یا 5 فیصد کم ٹیکس دینا ہوگا اگر تو ایریا وائز ٹیکس میں رد وبدل ہوتا ہے تو پلس پوائنٹ ہوگا ریئل اسٹیٹ کے لیے لیکن ایسا نہ ہوا یا فائلر اور نان فائلر کی کٹیگری کو ہی ختم کردیں تو مطلب یہ ہوگا کہ کان ادھر سے پکڑیں یا ادھر سے بات ایک ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ 2025-26 کے بعد ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا کیوں کہ یہ محض اعلانات ہیں کیوں کہ سرمایہ کار انتظار کرے گا اس بات کا کہ جو حکومت نے اعلانات کیے ہیں ان پر عمل در آمد بھی ہوتا ہے یا نہیں اور سرمایہ کار کو فائدہ کیا مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025: پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر عائد ٹیکسز میں بڑی کمی

فیصل شیروانی نے کہا کہ اوورسیز یا نان فائلر کو تو سہولیات دے دی ہیں لیکن مجموعی طور پر کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے جبکہ فائلر کو اس بجٹ میں ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے کوئی فائدہ نہیں ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئندہ بجٹ بجٹ 2025-26 پراپرٹی کی خریدوفروخت ریئل اسٹیٹ نان فائلرز نان فائلز کے لیے آسانی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پراپرٹی کی خریدوفروخت ریئل اسٹیٹ نان فائلرز نان فائلز کے لیے ا سانی ریئل اسٹیٹ کے نان فائلر فائلر کو کے لیے

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ زائرین جہاز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، اس فیصلے سے غریب زائرین پر بوجھ پڑے گا، عمران خان کے بیٹے امریکا سے واپس لندن چلے گئے ہیں،وہ جب بھی آئیں گے والد سے ملیں گے، ابھی تک فیملی کی طرف سے کوئی تاریخ نہیں دی گئی، وہ پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان بچوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ زائرین جہاز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، حکومت اس فیصلے کو واپس لے، اس فیصلے سے غریب زائرین پر بوجھ پڑے گا۔

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی کے حوالے سے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے بیٹے امریکا سے واپس لندن چلے گئے ہیں، عمران خان کے بیٹے جب بھی آئیں گے والد سے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک فیملی کی طرف سے ان کے پاکستان آنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی اور نہ بچوں کے آنے کا کوئی پروگرام نہیں دیا گیا، وہ پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان بچوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسا آپریشن جس میں جانیں جائیں اس کے لئے وفاق سے تعاون نہیں کریں گے، ڈرون کے استعمال پر بھی وفاقی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، شیخ وقاص اکرم
  • سفرِ عشق زیارات مقدسہ پر کسی قدغن کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
  • صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں
  • صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 27 جولائی کو ہوگی
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
  • صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
  • ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس،جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ زیر غور
  • لاہور: خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز گرفتار، 22 لاکھ نقدی برآمد