محراب پور:دو گروپوں میں تصادم،ایک ہلاک،9زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)دو گروہی تصادم، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے،پہلا گروہی تصادم گاؤں فیض محمد راجپر میں پیش ا?یا جہاں رشتہ داری کے تنازعہ پر راجپر برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس میں کلہاڑی، ڈنڈے چل گئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تصادم میں بابر راجپر ولد علی دوست راجپر جاں بحق ہوگیا، محمد نیاز ولد غلام حسین راجپر، علی دوست ولد غلام مرتضی راجپر، محمد نوید ولد علی دوست راجپر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے،متاثرہ فریق کے مطابق غلام مرتضیٰ، محمد جلال اور محمد راشد اور دیگر نے حملہ کیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، دوسرا گروہی تصادم مورو پولیس تھانہ کی حدود چوہان کالونی میں ہوا جہاں بچوں کی معمولی تکرار میں بڑے کھود پڑے، اس تصادم میں ڈنڈے، اینٹوں کا استعمال ہوا جس میں 3 خواتین، بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں مورو اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسٹریلیا: ریستوران میں گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک‘ 6 اسپتال منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا ( انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ریستوران میں گیس کے اخراج کے باعث ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد اسپتال داخل ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ منگل کی صبح وسطی سڈنی سے 38 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے ریورسٹون کے ایک ریستوران میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 پولیس افسران سمیت 6 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ شبہہ ہے کہ گیس کاربن مانو آکسائیڈ تھی،تاہم اس حوالے سے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔