عمران خان کے پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے مقدمات میں عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عمران خان نے دوبارہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا ہے لہٰذا عدالت درخواست پر مناسب حکم جاری کرے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرائو سے متعلق 6 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر محکمہ پراسیکیوشن کے سرکاری وکیل کو حتمی دلائل کیلیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ایک وقت میں 6 مقدمات پر دلائل دینا ممکن نہیں، اس لیے درخواستوں پر الگ الگ سماعت کی جائے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے 2 درخواستوں پر دلائل کیلیے13 جون، مزید 2 کی 17 جون اور بقیہ 2 پر 20 جون کی تاریخ مقرر کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری، بانی پی ٹی آئی بھی طلب
لاہور (نیوز ڈیسک) کینٹ کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا اور سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر دیے۔
عدالت نے واضح کیا کہ ملزمان کی عدالت میں حاضری ضروری ہے بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں پرمقدمہ درج کر رکھا ہے ، جس میں الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد پولیس پر حملے میں کردار ادا کیا۔
گذشتہ روز پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد راجہ بشارت کو گرفتار کرلیا تھا، وہ راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
بعد ازاں ضمانتی دستاویز کی تصدیق کے بعد راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما چھوڑ دیا تھا۔
Post Views: 5