رحیم یار خان، 13 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
رحیم یار خان کے علاقے گلشن اقبال میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی، پولیس نے جاں بحق ہونے والی بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق 13 سالہ گھریلو ملازمہ سمیہ نواحی علاقے کوٹلہ پٹھان کی رہائشی تھی۔
سمیعہ گزشتہ تین سال سے گلشن اقبال کے علاقے میں شہرام نامی شخص کے گھر پر گھریلو ملازمہ تھی بچی کی موت میاں بیوی کے تشدد سے ہوئی۔
بچی کی موت کے بعد والدہ کو گھر پر سمیہ کی اچانک موت کی اطلاع دی گئی بچی کی لاش کو کفن میں لپیٹ کر رات کے اندھیرے میں ماں کےحوالے کیا گیا بیٹی کی لاش کو گھر پہنچ کر ماں نے دیکھا تو جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
بچی کی ماں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم میاں بیوی کو چھاپا مارکارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ،،بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ،، پولیس کا کہنا ہے ابتدائی میڈیکل میں بچی کے جسم پر سر سے پیروں کے تک بد ترین تشدد کے نشانات ملے ہیں،،
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گھریلو ملازمہ بچی کی
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔