دو طبقے پھر پسے جائینگے، تنخواہ دار اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائیگا، عمران
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ بجٹ میں دوطبقے پھر پسے جائیں گے ،تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں اپنی بہنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ خیبر پختونخواکابجٹ ٹیکس فری ہوگا۔
منگل کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والی اپنی دوبہنوں کے ہمراہاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ با نی پی ٹی آئی پارٹی سربراہ ہیں انکے بغیر بجٹ کی ایلوکیشن نہیں ہوسکتی آج سلمان اکرم راجہ سمیت کسی وکیل کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی،مجھے آج بھی باہر بٹھائے رکھا گیا ملاقات نہیں دی گئی۔
علیمہ خان کاکہناتھاکہ بانی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے سربراہ ہیں انکے بغیر بجٹ کی ایلوکیشن نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے بتایاکہ بانی نے علی امین گنڈا پور کو کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہیئے،حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ چار پانچ لوگوں کو مشاورت بھی نہیں کرنے دیتی،آئی ایم ایف کی شرط بھی ہے وہ اپوزیشن میں پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے ۔
علیمہ خان نے کہاکہ بانی نے پوری قوم کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کا کہا ہے۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔