حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی دن میں پٹڑی سے بوگیاں اترنے کے 2واقعات
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی دن میں پٹڑی سے بوگیاں اترنے کے 2واقعات پیش آئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرینوںکی آمدورفت متاثر ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر1پر کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار گاڑی کی تین بوگیاں پٹری خراب ہوجانے کے باعث اُتر گئیں، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حیدرآباد، کوٹری اور جامشورو سمیت دیگر مقامات پر ریل کی پٹریاں متاثر ہوجانے کے باعث آئے روز اس قسم کے حادثات رونما ہورہے ہیں، تاہم محکمہ ریلوے کی مینٹی نینس کے عملے نے پٹڑیوں کی مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔دوسرا حادثہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو پیش آیا ، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوری بعد ہی ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی جس کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک ہی روز میں دوسرا واقعہ ریلوے حکام کے لیے لمحہ فکر ہے، حکام کسی سانحے سے قبل ٹریک کی مرمت کو یقینی بنائیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: باد ریلوے اسٹیشن
پڑھیں:
حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تعلیم محکمہ حیدرآباد میں تعینات چھوٹے ملازمین کو 28ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ہفتے کے روزبھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہی۔ احتجاج کی قیادت گلاب رند، اسد ملکانی، سید معظم علی شاہ اور دیگر رہنمائوں نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2021میں محکمہ تعلیم حیدرآباد کے لوئر اسٹاف کی خالی آسامیوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کیے گئے تھے، جن کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد 2022میں انٹرویوز لیے گئے اور 2023میں آفر آرڈر جاری کرتے ہوئے مختلف اسکولوں میں 669امیدواروں کو ملازمتیں دی گئیں۔ تاہم 27ماہ گزرنے کے باوجود ان کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں، جو غریب ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ محکمہ تعلیم سمیت سندھ حکومت کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں، مگر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ تنخواہیں ملنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ 27ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔