عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سلمان اکرم راجا سمیت کسی وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے بھی آج باہر بٹھائے رکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پور ے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور علی امین گنڈاپور سے کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سلمان اکرم راجا سمیت کسی وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے بھی آج باہر بٹھائے رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے دو طبقے پھر پس جائیں گے، تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا، بانی نے کہا ہے کے پی بجٹ فری بجٹ ہوگا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہیے اور کہا ہے وہ پارٹی کے سربراہ ہیں، ان کے بغیر بجٹ کی ایلوکیشن نہیں ہوسکتی۔ عمران خان کی بہن نے کہا کہ حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ چار پانچ لوگوں کو مشاورت بھی نہیں کرنے دیتی، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرط بھی ہے وہ اپوزیشن میں پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے پوری قوم کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کا کہا ہے اور پورے ملک میں احتجاج ہوگا، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد رول آف لا کو دفن کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے لیے جیل میں ہے، بانی کو کہا جارہا ہے 17 سیٹوں والی حکومت کو قبول کرلو، بانی کو کہا جارہا ہے اپنے لیے ڈیل کریں عوام کی بات نہ کریں۔
عمران خان کی بہن نورین خان نے جیل انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی ہے، ہماری ملاقات جس کمرے میں کرائی گئی وہاں پنکھا اور اے سی بند تھا اور بانی پی ٹی آئی کو جمعے کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی جاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے عمران خان کی نے کہا کہ کی اجازت کہ بانی کہا ہے کی بہن
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :