پاکستان کی یورپی برآمدات میں قابلِ ذکر اضافے سے ملکی معیشت مستحکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس سے معیشت کو استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کے عرصے میں پاکستان کی یورپی برآمدات میں 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کے 6.
برآمدات میں اس قابل ذکر اضافے کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری اور مؤثر پالیسی اقدامات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے پاکستانی مصنوعات، خصوصاً ٹیکسٹائل اور ملبوسات کو یورپی منڈیوں تک رسائی میں آسانی فراہم کی۔
ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مانگ نے نہ صرف برآمدات کو سہارا دیا بلکہ ملکی صنعتوں، سرمایہ کاری اور محاصل میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔
ایس آئی ایف سی کے فعال کردار نے یورپی منڈیوں میں پاکستانی اشیا کی موجودگی کو مستحکم کیا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف قلیل مدتی تجارتی فوائد حاصل ہوئے بلکہ طویل مدتی معاشی ترقی کے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں یہ بہتری پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے، جو روزگار کے مواقع، زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمدات میں پاکستان کی
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔