کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 3 قیدی پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اب تک 152 قیدی پکڑے جاچکے ہیں جبکہ 73 مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے۔
فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ملیر میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی 13 سالہ لڑکی دم توڑ گئی
—فائل فوٹوکراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 13 سالہ نوعمر لڑکی جاں بحق ہو گئی، مرنے والی لڑکی کرسٹینا چوتھی جماعت کی طالبہ تھی۔
ورثاء کے مطابق 13 سالہ کرسٹینا گھر کے صحن سے کمرے میں جا رہی تھی کہ اچانک گر گئی، اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ کرسٹینا کو گولی لگی ہے، واقعہ ہفتہ کو پیش آیا تھا جبکہ کرسٹینا اتوار کو دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔
کرسٹینا کے والد راشد نے بتایا کہ کرسٹینا پانچ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی اور چوتھی جماعت میں زیرِ تعلیم تھی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کوئی قیمتی جان ضائع نہ ہو۔
اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر بچی کو گھر میں چوٹ لگنے کی اطلاع ملی تھی فائرنگ کی تصدیق کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔