Jang News:
2025-07-28@07:08:13 GMT

بتائیں بجٹ میں کسان کیلئے کیا رکھا گیا ہے؟ شیخ وقاص اکرم

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

بتائیں بجٹ میں کسان کیلئے کیا رکھا گیا ہے؟ شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے بجٹ میں کسانوں کےلیے کیا رکھا گیا ہے؟

صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایک ایک کرکے زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جارہا ہے، ہماری تمام زرعی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں کسانوں کے لیے کچھ نہیں ہے جو پہلے ہی تباہ حال ہیں، کپاس کی پیداوار 31 فیصد اور گندم کی پیداوار 13 فیصد کم ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حکومت کسان دشمن ہے، ان کی پالیسیاں کسانوں کے خلاف ہیں، بتایا جائے کہ بجٹ میں کسانوں کے لیے کیا رکھا گیا ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں لیبر فورس میں کسانوں کا حصہ 37 فیصد ہے، 8 فروری کے انتخابات میں کسانوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کسانوں کو کچھ نہیں دیا گیا، پنجاب سے کسان رہنماؤں کو یہاں بلایا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو غذائی اجناس کی کمی ہے اسے پورا کرنے کے لیے زرمبادلہ کہاں سے آئے گا؟ کسانوں کو 2200 ارب روپے نقصان ہوا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ کپاس کی پیداوار 30 ملین سے 10 ملین گانٹھوں تک آگئی ہے، کسان کے بچے بھوکے مررہے ہیں، کسان کا نقصان کون پورا کرے گا؟

اُن کا کہنا تھا کہ کیا ٹریکٹر اور ٹیوب ویل کی قیمت کم ہوئی یا اضافہ ہو ا؟کسان جس کو ٹریکٹر 3 گنا قیمت پر مل رہا ہے، اس پر سولر ڈیوٹی بھی لگا دی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم کسانوں کے کہا کہ

پڑھیں:

سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،سلمان اکرم راجہ

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024 کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • درآمدات قابو میں رکھنے کیلیے شرح سود میں استحکام وقت کی ضرورت
  • 60سالہ چینی کسان نے آبدوز تیار کرلی
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، شیخ وقاص اکرم
  • سندھ پر مسلط حکمران کرپشن میں ڈوبے ہیں: سلمان اکرم
  • غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا شکار پاکستانی شہری لیبیا میں لاپتہ، والدین کی حکومت سے مدد کی اپیل
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،سلمان اکرم راجہ
  • 5 اگست کو احتجاج میں شدت آئے گی، سزائیں دینے والوں کو سوچنا ہوگا: شیخ وقاص اکرم
  • سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں: سلمان اکرم راجا
  • گلگت بلتستان میں تصادم کا ماحول پیدا کرنا خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • پی ٹی آئی نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا