مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
سٹی 42 : مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی،سی ڈی اے کے فائرفائٹرز پہاڑیوں پرلگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ مارگلہ پہاڑیوں پرپانچ مختلف مقامات تک پھیل چکی ہے،آگ پر قابو پانے کیلئے50سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سیدپورگاؤں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاہے،تمام مقامات پرلگی آگ پر بھی جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
پیرسوہاواہ کے مقام پر مارگلہ کے پہاڑوں میں کئی گھنٹوں سے آگ لگی ہوئی ہے،آگ تیزی سے بڑے رقبے کو لپیٹ میں لے رہی ہے،تیز ہوا سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پہاڑیوں پر
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔