بجٹ 2025-26 : وفاقی حکومت کا کم از کم اجرت برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کم از کم تنخواہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کم از کم اجرت کو موجودہ سطح، یعنی 37 ہزار روپے پر ہی برقرار رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے، لیکن اس وقت مالی حالات ایسے نہیں کہ مزید ریلیف دیا جا سکے۔ حکومت جو بھی ریلیف دے رہی ہے وہ قرض لے کر دیا جا رہا ہے، اس لیے اخراجات پر قابو پانا ضروری ہو گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے کئی ایسی چیزوں کو پیچھے لایا ہے جو پہلے کبھی واپس نہیں ہوتیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اخراجات میں اضافہ بہت محدود رکھا گیا ہے اور اس بار وفاقی اخراجات میں صرف دو فیصد سے بھی کم اضافہ ہوا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے زرعی شعبے، لائیو اسٹاک اور چھوٹے کسانوں کی مالی مدد پر بھی زور دیا اور کہا کہ ان شعبوں کے لیے پالیسی سازی اور صوبوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ موجودہ کم از کم اجرت گزشتہ سال 37 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، جو اس بجٹ میں بھی برقرار رہے گی۔
مزیدپڑھیں:امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔