سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
لوزان(سب نیوز )پاکستان نے آنے والی نسلوں کے لیے سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں کیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے سمندری وسائل اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ صرف الگ تھلگ قومی کوششیں سمندری اور ساحلی وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے کافی نہیں ہوں گی۔
انھوں نے عمل درآمد کے وسیع پیمانے پر ذرائع جیسے کہ فنانسنگ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے سمندروں کی حفاظت کے لیے عالمی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول کی مرکزیت کا بھی اظہار کیا اور پاکستان کے BBNJ معاہدے پر دستخط کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بحیرہ عرب کے ماحولیاتی نظام پر پاکستان کی تشویش کا اظہار کیا کیونکہ پڑوس میں ایک ملک کے یکطرفہ اقدامات، دیرینہ تعاون پر مبنی پانی کی تقسیم کے معاہدے اور انتظامات میں خلل ڈالنے سے صورتحال بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پانی کو ہتھیار بنانے کی ان کوششوں کی مذمت کرے اور بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا،تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب، ہائیکورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے اصولوں پر غور ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے تحفظ
پڑھیں:
چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل
چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے 27 تاریخ کو تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ” دی گریٹ ریکال ” یعنی نام نہاد “ایک عظیم برخاست” کے لئے ووٹنگ کی۔
اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے کہ گو من دانگ پارٹی نے تمام 24 نشستوں کا دفاع کامیابی کے ساتھ کیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی نوعیت اور “یک جماعتی غلبہ” کے عزائم کے پیش نظر ، ڈی پی پی حکام نے بار بار سیاسی لڑائیوں کو بھڑکایا ہے، سیاسی مخالفین کو دبایا ہے،
“سبز دہشت “کا ماحول پیدا کیا ہے، اور سماجی تقسیم کو بڑھاوا دیا ہے، جس سے “جعلی جمہوریت اور حقیقی آمریت”کی منافقت مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے۔ ووٹنگ کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ڈی پی پی کی سیاسی جوڑ توڑ تائیوان کےعوام کی خواہش کے بالکل برعکس اور غیر مقبول ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” پر تعاون کی دستاویز کی تجدید چین اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” پر تعاون کی دستاویز کی تجدید چینی وزیر اعظم کی 2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 5فیصد کمی کا مطالبہ چین عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ٹورنگ ایوارڈ یافتہ اسکالر چین،2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز چین اور مالدیپ روایتی دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم