بجٹ 26-2025: ٹیکس میں کمی کے بعد کیا ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بڑھے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
بجٹ 2025-26 آنے کے بعد ریئل اسٹیٹ انڈسٹری تذبذب کا شکار ہے اور نہ ہی کوئی اس بجٹ کو برا کہہ رہا ہے اور نہ ہی اچھا ۔ اکثریت کا خیال ہے کہ اس بجٹ میں خاطر خواہ فائدہ کوئی نہیں ہوا ہے بس ٹیکس ایک جگہ کم کر دیا گیا دوسری جگہ بڑھا دیا گیا جس کے سبب ٹیکس جوں کا توں 6 فیصد ہی لیکن ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو چلنا چاہیے کیوں کہ پروجیکٹس کی تعمیرات میں لاگت بڑھ رہی ہے جس سے قیمتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ پہلی بار ریکارڈ سطح پر بند ہوئی،بجٹ سے اسٹاک سرمایہ کار مطمئن
ریئل اسٹیٹ اکسپرٹ اعظم معراج کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں کوئی ایسی خاص چیز نہیں جو ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کو پریشان کرے گی یا اس کے لیے بہت فائدہ مند ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے 236 c اور 236 a کے تحت خریدار اور بیچنے والے دونوں سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا تھا جبکہ اب انہوں نے خریدار کے لیے ڈیڑھ فیصد جبکہ فروخت کرنے والے کے لیے ٹیکس ساڑھے 4 فیصد کردیا ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور ٹیکس وہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں ایک اور بات قابل ذکر ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں مندی کی کئی اور وجوہات ہیں جن کا ذکر کرنا ضروری ہے اس سے قبل ہی پوش علاقوں میں ہراپرٹی کی قیمتیں آسمان کو پہنچ چکی ہے کیوں کہ پراپرٹی کے کاروبار میں اتنی سرمایہ کاری ہوچکی کہ یہ عام پاکستانی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے اور جو اس 25 کروڑ کی آبادی میں سے پوائنٹ 0.
مزید پڑھیے: بجٹ 26-2025، ’اب پاکستان میں رہنا زیادہ مشکل اور باہر جانا مزید مہنگا ہوگیا
جو ٹیکس سالانہ ریٹرن ٹیکس کی شکل میں ادا کرنا تھا وہ سالانہ 15 فیصد سے 5 فیصد تک کر دیا گیا ہے اس بجٹ میں پراپرٹی کے حوالے سے قابل ذکر اور کچھ نہیں ہے جیسے جیسے چیزیں سامنے آتی جائیں گی ویسے ہی مزید اس پر بات ہو سکے گی۔
پراپرٹی بیچنے والے پر ٹیکس کا بوجھ برقرارپراپرٹی ایکسپرٹ معاذ لیاقت عبداللہ کے مطابق بجٹ میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے 2 کام کیے گئے ہیں ایک یہ کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے مختلف ریلف کے اعلانات کیے ہیں دوسرا یہ کے خریدار کو سہولت دینے کے لیے ٹیکس کم کردیا گیا ہے اور بیچنے والے کی حوصلہ شکنی کے لیے 6 فیصد ٹیکس لگے گا جو پہلے بھی اتنا ہی تھا۔
مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ جانیے وی کیلکولیٹر سے
معاذ لیاقت کا کہنا ہے کہ کچھ دن مزید لگیں گے جزیات ابھی مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری چلے گی جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کنسٹرکشن کی لاگت بہت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے زیر تعمیر پروجکٹس مہنگے ہوتے چلے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ 2025-26 پراپرٹی کی خریدوفرخت ریئل اسٹیٹ کاروبار ریئل اسٹیٹ کاروبار کا مستقبلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پراپرٹی کی خریدوفرخت ریئل اسٹیٹ کاروبار ریئل اسٹیٹ کاروبار کا مستقبل ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کہنا ہے کہ ہے اور کے لیے
پڑھیں:
ستھرا پنجاب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز: عالمی بنک، یورپی ممالک سرمایہ کاری کیلئے آمادہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں صفائی کے بارے میں شکایات کا ازالہ کریں گے۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے۔ ہر گلی محلے میں صفائی اور عملہ مستقل طورپر نظر آنا چاہیے۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کی طرح پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہے۔ سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کیلئے استعمال کیا جائے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر اپنے پیغام میں کہاکہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں مہلک بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ الحمدللہ، پاکستان کا پہلا ’’نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر‘‘ تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر جلد ہی نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کسی بھی سٹیج کے کینسر مریض کو انکار نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہاکہ پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید پاکستان کے لئے جرات اور شجاعت کی علامت ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈھوک سیال کے قریب ایم ٹو پر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار‘ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔