بجٹ: کافی، چاکلیٹ، جوسز اور منرل واٹر بھی مہنگے ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیش کی گئی تجاویز کے باعث متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
بجٹ میں سولر پینلز، ای کامرس پلیٹ فارمز، پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی ہائبرڈ گاڑیوں، اور پاکستان میں غیر ملکی تاجروں کی مصنوعات کی فروخت سمیت مختلف شعبوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز شامل ہیں
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں متعدد اشیاء اور خدمات پر نئے ٹیکس اور ڈیوٹیز لگانے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں مہنگائی کا خدشہ ہے۔
بجٹ میں ای کامرس پلیٹ فارمز اور پیٹرول و ڈیزل پر چلنے والی ہائبرڈ گاڑیوں پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر فی لیٹر 2.
پُرتعیش اشیاء جیسے پالتو جانوروں کی خوراک، چاکلیٹ اور کافی بھی مہنگی ہو جائیں گی۔
سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز کے باعث ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، جبکہ آن لائن اشیاء کی فروخت پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بجٹ میں انسانی مداخلت کے بغیر فراہم کی جانے والی سروسز جیسے کہ انٹرنیٹ، میوزک، آڈیو و ویڈیو اسٹریمنگ، کلاؤڈ سروسز اور سافٹ ویئر ایپلی کیشنز پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
بیورجز، منرل واٹر، فروٹ جوسز پر 5 فیصد ٹیکس اور سیریل بارز کی درآمد پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز شامل ہے۔
آن لائن آرڈر کی گئی اشیاء پر 2 فیصد ڈیوٹی، تمام گاڑیوں کی خریداری پر 18 فیصد ٹیکس، اور فاٹا/پاٹا کے لیے پلانٹس، مشینری اور آلات کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی تجاویز بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لگانے کی تجویز عائد کرنے کی فیصد ٹیکس
پڑھیں:
ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر
سٹی 42 : ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر،ایف بی آر نے جون کی سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
ٹیکس گزار 4 اگست تک اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں گے ۔ اس سے قبل ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جولائی تھی ۔
تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہزاروں ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع نہیں کروا پا رہے تھے ۔ٹیکس گزاروں اور ٹیکس بار کی جانب سے ڈیڈ لائن میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری