بجٹ میں حکومت نے اپنے اخراجات گھٹائے، قیصر احمد شیخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگا،خسارہ آدھا رہ گیا جبکہ تنخواہ دار طبقے کو دہرا ریلیف ملا۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میںاضافے کا مطلب 4 سے 5 کروڑ لوگوں کوفائدہ ہوگا، یہ پہلا بجٹ ہے جس میں حکومت نے اپنے اخراجات گھٹائے۔
ایس ڈی پی ائی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد سلہری نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے ہمیں پسند نہ آئے مگر آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہنے کیلیے ایسا ہی بجٹ آنا تھا، حکومت کی ستائش کرنی چاہیے اس نے اخراجات اور خسارہ گھٹایا، تنخواہوں میں اضافہ علامتی مگر کھاد پر ٹیکس نہ بڑھانا اچھا ہے تاہم بجٹ میں معیشت کا ڈی این اے بدلنے کا اقدام نظر نہیں آیا۔
ماہرمعیشت اکرم الحق نے کہا کہ عام آدمی کا مسئلہ حکومت کا نہیں، آئی ایم ایف کے پاس باربار جانے کے باعث ایسا بجٹ بنانا پڑتا ہے، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہرچیز مہنگی ہو جاتی ہے،کھاد کی قیمت دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، دیہات میں زراعت پرمبنی صنعت کوفروغ دیتے تو ہمارا کوئی مقابلہ نہ ہوتا مگر ہم نے اسے تباہ کیا، بڑا زمیندار ٹیکس نہیں دے گا، دنیا میں ماحولیات کی باتیں مگرسولر پینل پر ٹیکس لگانا عجیب ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف
اسلام آباد:ان ڈائریکٹ ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔
قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی ریکوری کرنی چاہیے تھی۔