بے نظیر انکم سپورٹ سے متعلق بجٹ میں اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے مطابق بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بی آئی ایس پی کے تحت کفالت پروگرام کو ایک کروڑ خاندانوں تک توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کی جا سکے۔
اس کے علاوہ تعلیمی وظائف پروگرام کو بھی بڑھایا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں