حج2025،شہدا و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کی خدمت جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سعودی وزارت داخلہ مسلح افواج کے شہدا و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ان کی یہ امداد عسکری امور کے توسط سے جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی بنیادوں پر جاری امدادی پروگرام سے سعودی قیادت کی شہریوں کے لیے فکر مندی کا اظہار ہوتا ہے۔ پروگرام کے تحت شہدا و زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کو نفسیاتی، طبی و سماجی نگہداشت فراہم کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
نیز وزارت داخلہ ان کے لیے حج کے خصوصی انتظامات کا اہتمام کرتی ہے۔ابراہیم بن عبدالکریم دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے تھے۔ نیز ان کے دو بھائی شہید ہوئے ہیں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ امدادی پروگرام سے اہلکاروں کے اہل خانہ کو مملکت کی ان کے ساتھ موجودگی کا احساس و یقین ہوتا ہے۔ابراہیم نے کہا وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی سربراہی میں ہونے والی کوششیں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مملکت کی وابستگی کا مظہر ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اہلکاروں کے اہل خانہ
پڑھیں:
یورینیم کی افزودگی جاری رہیگی، استنبول مذاکرات کے تناظر میں سید عباس عراقچی کا بیان
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ان ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں کوتاہی نہیں کی جو ممکنہ طور پر ہمارے جوہری پروگرام کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ کل استنبول میں ڈپٹی سیکرٹریز کی سطح پر ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات منعقد ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ضروری تھا کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اب بھی مضبوط اور مستحکم ہے۔ یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی اور ہم ایرانی عوام کے اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ البتہ ایران کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنے پُرامن جوہری پروگرام کو معقول اور منطقی دائرہ کار میں آگے بڑھائے۔ ہم نے کبھی بھی ان ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں کوتاہی نہیں کی جو ممکنہ طور پر ہمارے جوہری پروگرام کے بارے میں فکرمند ہیں۔
تاہم اس کے بدلے میں ایران کی یہ خواہش ہے کہ ہمارے پُرامن جوہری توانائی کے استعمال اور یورینیم کی افزودگی کے حق کا احترام کیا جائے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ صبح ہونے والی گفتگو، گزشتہ بات چیت کا تسلسل ہے، جس میں ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ دنیا کو جان لینا چاہئے کہ ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہم ایرانی عوام کے پُرامن جوہری پروگرام بالخصوص یورینیم کی افزودگی کے حق کا مضبوطی سے دفاع کریں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ کل، ایران کے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور منعقد ہو رہا ہے۔ جن میں مذکورہ ممالک کے سیاسی معاونین اور ڈائریکٹر جنرلز شریک ہوں گے۔