’ستھرا پنجاب‘، عید الاضحیٰ پر صفائی کا مؤثر انتظام، عملے کے لیے نقد انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیجانب سے عید الاضحیٰ پر ’ستھرا پنجاب‘ کے تحت صفائی کا مؤثر انتظام کرنے پر ورکز اور اہکاروں کے لیے نقد انعام کا اعلان۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی ایک ماہ کی ڈیڈ لائن پر پنجاب میں ’صفائی ستھرائی‘ مہم کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی جانے والی اپنی ایک پوسٹ میں عید الاضحیٰ پر صفائی کے بہتر انتظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان ورکرز اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عید الاضحی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور اہلکاروں نے صوبہ بھر میں اس قدر گرمی میں جس لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیے اور شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار قائم کیے، میں نے ان کو شاباش کے طور پر دس ہزار روپیہ فی کس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے آپ سب کی قدر ہے! آپ کا…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 9, 2025
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ عید الاضحیٰ پر ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز اور اہلکاروں نے صوبہ بھر میں اس قدر گرمی میں جس لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیے اور شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار قائم کیے، میں نے ان کو شاباش کے طور پر 10 ہزار روپیہ فی کس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں مزید لکھا ہے کہ مجھے آپ سب کی قدر ہے! آپ کا شکریہ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب عید الاضحی
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔