حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 میں مختلف اعدادو شمار جاری کیے ہیں، سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستانی سڑکوں پر رواں دواں گاڑیوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 86 لاکھ ہے، ملک میں موجود موبائل فونز کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 75 لاکھ ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں موبائل فونز کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گاڑیوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی سڑکوں پر رواں گاڑیوں کی تعداد میں میں 10 سالوں میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، سال 2013-14 کے سروے کے مطابق ملک بھر میں گاڑیوں کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ تھی جو کہ اب 3 گنا بڑھ کر 3 کروڑ 86 لاکھ ہو گئی ہے۔ 2016-17 میں یہ تعداد 1 کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 19 لاکھ ہو گئی، ایک سال میں گاڑیوں کی تعداد میں 63 لاکھ کا یہ اضافہ ریکارڈ تھا۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک بھر میں موجود موبائل فونز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، 2000 کی دہائی میں ملک بھر میں موجود موبائل فونز کی تعداد 3 کروڑ 66 لاکھ تھی، اس تعداد میں ہر سال 50 لاکھ سے ایک کروڑ کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

سال 2014-15 میں موبائل فونز کی تعداد 11 کروڑ 47 لاکھ تھی جو کہ اب بڑھ کر 19 کروڑ 75 لاکھ ہو گئی ہے، رواں مالی سال کے دوران مارچ 2025 تک موبائل فونز کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی تعداد 19 کروڑ 75 لاکھ ہو گئی ہے، سال 2020-21 کے دوران موبائل فونز کی تعداد میں سب سے زیادہ ایک کروڑ 56 لاکھ فونز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: موبائل فونز کی تعداد میں گاڑیوں کی تعداد اضافہ ہوا ہے لاکھ ہو گئی کا اضافہ اضافہ ہو لاکھ کا

پڑھیں:

شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کے لیے ایک بہترین سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پاک آئی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن پیش کرنے کے لیے جلد متعارف کروائی جائے گی۔ فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔ 

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (بے فارم) اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
  • موبائل فونز پر ٹیکسز
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • کراچی: فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ’کال سینٹرز‘ کی تعداد میں اضافہ
  • گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • پُرانے آئی فونز میں یو ایس بی-سی پورٹ شامل کرنے والا ’کیس‘ متعارف
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ