کراچی: کورنگی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی میں کورنگی کے علاقے بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا، اس دوران لڑکی کے گھر والے پہنچ گئے، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو باندھ کر اس کے گھر والوں کو بلایا۔
طارق نواز نے مزید کہا کہ لڑکے کے ساتھیوں نے آکر فائرنگ کی جس سے 4افراد زخمی ہوئے، ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کےلیے کارروائی کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ویتنام میں سیاحوں کی بس کے خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی سے دانانگ کی طرف جانے والی سیاحتی بس صوبہ ہاتین میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور لمحوں میں خوشیوں سے بھری ایک سواری قیامت کا منظر بن گئی۔
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 10 مسافر ہلاک ہوگئے جن میں 2 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
مسافر بس حادثے میں کم از کم 12 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
افسوسناک واقعے پر ویتنام کے وزیرِاعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ ویتنام میں رواں برس اب تک 5 ہزار 24 افراد ٹرفیک حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی سالانہ تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔