بھلوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
بھلوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے سالم میں ڈیرے پر سوئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کیا۔
زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔