حکومت عوام کے تحفظ کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (ان لائن) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور معصوم شہریوں کو سرعام نشانہ بنایا جا رہا ہے، مزدوری کیلیے پنجاب سے آنے والے افراد پہلے بھی اسی طرح قتل کیے گئے، عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے لورالائی اور موسی خیل کے قریب قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے، دہشتگردوں نے بے گناہ جانوں کو نشانہ بنا کر بدترین جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عمرا ایوب نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔